19 مارچ 2015 - 12:36
مصر: صحرائے سینا میں 28 تکفیری ہلاک

صحرائے سینا کے شمالی علاقے میں تکفیری دہشتگردوں کے خلاف مصری فوج کے آپریشن جاری ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مصری فضائیہ کے طیاروں نے صحرائے سینا میں سرگرم نام نہاد دہشت گرد گروہ" انصار بیت المقدس" کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ ان حملوں میں انصار بیت المقدس نامی تکفیری دہشتگرد گروہ کے اٹھائیس عناصر ہلاک ہوئے ہیں۔ دوسری طرف مصر کے ایک سیکورٹی عھدیدار نے بتایا ہے کہ صحرائے سینا میں کی جانے والی اس کاروائی میں تکفیری گروہ کے بارہ افراد زخمی بھی ہو‎ئے ہیں، جبکہ مصری فوج نے پچیس دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ مصر کے مذکورہ سیکورٹی عہدیدار نے کہا ہے کہ صحراے سینا کو تکفیری دہشتگردوں سے مکمل طرح سے پاک کرنے تک فوج کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

.......

/169